Tuesday, July 16, 2024

behen - Sister - بہن

 عورت کسی بھی عمرکو پہنچ جائے مگر وہ اپنے بھائی سے اتنی ہی شدت سے پیار کرتی ہے جتنی ایک ماں اپنی اولاد سے کرتی ہے۔


-----------------------------------------------------------------------


بہن کتنی بھی نخرے والی ہو 'سب سے زیادہ اس کے نخرے بھائی ہی اٹھاتا ہے۔


----------------------------------------------------------------------

بہنیں تین طرح کی ہوتی ہیں ۔

بڑی بہن سمجھداراور شرمیلی، درمیانی بہن خاموش اور کام سے کام رکھنے والی، چھوٹی بہن پٹاخہ۔


----------------------------------------------------------------------


بہنیں بھایئوں کا وہ ہاتھ ہوتی ہیں

جو ہمیشہ دعاؤں کے لیے اٹھتا ہے۔


----------------------------------------------------------------------


بھائی بہن کا انوکھا رشتہ۔ 

کبھی پکی دوستی کبھی پکے دشمن۔

بھائی کی جان بہن، بہن کا مان بھائی۔

کبھی رازدار کبھی چغلی لگانے کے ماہر۔

اور ایسا بھی دیکھا گیا۔

ضرورت پڑنےپر بہنیں ماں کا کردار نبھا لیتی ہیں اور بھائی باپ کی جگہ لے لیتے ہیں۔

اللہ سب بہن بھائیوں میں محبت پیدا فرمائے۔آمین۔

No comments:

Post a Comment

NEWS: Hakoomat Ko Khatra Noon League kay andar jari iqtidar ki jang say hay

Hakoomat Ko Khatra Noon League kay andar jari iqtidar ki jang say hay: Faisal Wawda 22 July, 2024 Karachi: sabiq wafaqi wazeer senator Faisa...